جدہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 23 تجارتی ادارے سیل

June 17, 2021

سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں میونسپلٹی نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 23 تجارتی ادارے سیل کردیے ہیں۔

بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے 4043 چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق 19 چھوٹی اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں چھاپہ مار مہم چلائی گئی۔ جس کے دوران کورونا ایس او پیز کی 65 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔