• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 1309 نئے کیسز، 14 مریضوں کا انتقال، وزارت صحت

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1309 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 723 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 14 مریض جاں بحق ہوئے۔ اس طرح اس عالمی وبا سے سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 635 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1022 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد اب 4 لاکھ 52 ہزار 209 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین