فیکٹری مالکان پر بھاری گاربیج ٹیکس عائد کیا جائے،فائق شاہ

June 20, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور سماجی بے شعوری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی بڑی فیکٹری، گاڑی یا غریب کی ریڑھی کیوں نہ ہو سخت قوانین کے تحت سزا ملنی چائیے، ہوٹل، دکاندار اور فیکٹری مالکان پر بھاری گاربیج ٹیکس عائد کیا جائے، ماحول میں گندگی کا باعث بننا ناقابل معافی جرم ہے، موجودہ اور آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔امن ترقی پارٹی ملک بھر میں صفائی نصف ایمان ہے مہم کے تحت گھر گھر تک پیغام پہنچا رہی ہے، پشاور‘ کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں، تمام سیاسی اور سماجی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چائیے، صرف ذاتی مفادات کیلئے مصروف رہنا سیاست نہیں قومی اور سماجی تحفظ بھی جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس سلسلے میں انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔