اداکار اسامہ خان اور زینب شبیر شادی کرنے والے ہیں؟

June 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا پر بھی زینب شبیر اور اسامہ خان کے مابین پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ حال ہی میں اسامہ خان نے جلد شادی کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کو اپنی شادی کے حوالے سے جواب دیا۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین زینب شبیر کے ساتھ ان کی بڑھتی قربتیں دیکھ کر قیاد کررہے ہیں کہ اسامہ خان زینب سے ہی شادی کریں گے۔