• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر میں میری والدہ ہیں ، نئی گرل فرینڈ نہیں: کرسچن بیٹسمین

پاکستانی اداکارہ سے منگنی توڑنے والے جرمن وی لاگر کرسچن بیٹزمین نے والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دے دی۔

پاکستان سے جرمنی پہنچ کر وی لاگر نے اپنی والدہ کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں مختلف کمنٹس دیے گئے کہ انہوں نے اتنی جلدی ہی دوسری گرل فرینڈ کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔

ایسے تمام صارفین کو انہوں نے پُرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ نہیں بلکہ والدہ ہیں۔

اپنی وضاحت میں جرمن وی لاگر نے قہقہوں کی ایموجیز کا بھی اضافہ کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ایسے تمام کمنٹس کو خوب انجوائے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچن بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین