پی آئی اے کو 2 ایئربس A320 طیارے سیراپ ایوی ایشن گروپ سے ملیں گے

June 22, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کو 2ائیربس A320-200ʼsطیارے سیراپ ایوی ایشن گروپ سےملیں گے۔ سیراپ ایوی ایشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ بٹلر نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ساتھ 2ائیر بس اے 320کا کنٹریکٹ مل گیا ہے ، امید ہے کہ دونوں جہاز آئندہ ماہ میں دے دیئے جائیں گے تاکہ پی آئی اے کیساتھ مثبت تعلقات کا آغاز ہوسکے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے بھرپور مقابلے کے بعد ٹینڈر حاصل کرنے پر سیراپ ایوی ایشن گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری قائم ہوگی۔