سی ٹی ڈی کی کارروائی، مچھ کان کنوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد ہلاک

June 22, 2021

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کارروائی میں ہلاک دہشت گرد سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک روز قبل کارروائی میں ہلاک دہشت گرد مچھ کان کنوں کے قتل میں ملوث تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد یکم جنوری کو مچھ میں کان کنوں کے قتل میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز گوہر آباد میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا تھا۔