اس بار اپوزیشن نے بھی نہیں کہا کہ یہ IMFکا بجٹ ہے، عامر ڈوگر

June 23, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کاکہنا ہے کہ ہمیشہ بجٹ پر ایک نعرہ لگتا تھا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،اس بار اپوزیشن کی جانب سے بھی نہیں کہاگیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں عامر ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے بجٹ دیکھے مگر ایسا عوام دوست بجٹ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

عامر ڈوگرکاایوان میں کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں نے ، بڑے صنعتکاروں اور عام آدمی نے اس بجٹ کو قبول کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ عمران خان اور شوکت ترین کا بجٹ ہے،ایک ایسا وقت بھی تھا کہ جب تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں تھے۔

عامر ڈوگر نے کہاکہ عمران خان کی ڈھائی سال کی محنت کا نتیجہ ہے کہ معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔