بھارت طالبان سے بات کرسکتا ہے تو امن کیلئے پاکستان سے کیوں نہیں؟ محبوبہ مفتی

June 24, 2021

بھارت طالبان سےبات کرسکتا ہے توامن کیلئے پاکستان سےکیوں نہیں؟ محبوبہ مفتی

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔محبوبہ مفتی نے طالبان کی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لئے بھارتی حکام کے دوحہ کے حالیہ خفیہ دورے کی خبروں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ دوحہ جاکر طالبان کے ساتھ بات کرسکتے ہیں تو انہیں مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ہمارے ساتھ اور پاکستان کے ساتھ بھی بات کرنی چاہیے۔