پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن کیلئے کیمپ لگایاگیا

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس فورس کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا۔ جنوبی پنجاب پولیس آفس میں لگائے گئے کیمپ میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے تمام سٹاف اور پولیس فورس کو کورونا کی ویکسی نیشن لگائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دیے اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ پولیس فورس کی 100 فی صد ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔