کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون اور بچی زخمی

June 27, 2021


کراچی میں سائٹ ایریا فرنٹیئر کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 47سالہ انوار بی بی زوجہ نورمن کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کورنگی کی ضیاء کالونی کے قریب بھی پیش آئے فائرنگ کے ایک اور واقعے میںایک بچی زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والی 10سالہ بچی کی شناخت کلیسٹا دختر شمشاد مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔