پالیسی کے تحت برآمدی اشیاء کی رینج میں اضافہ کیا، رزاق داؤد

June 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان میں صنعتیں نیچے جاری تھیں۔

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران مشیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت نے اسٹریٹجک پالیسی بنائی اور وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت برآمدی اشیاء کی رینج میں اضافہ کیا گیا، روایتی برآمدی اشیاء کی بجائے نئی مصنوعات کو آگے لایا جارہا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ محکمہ تجارت کے ذریعے فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔