• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے توانائی سمیت ہر شعبہ کمزور کردیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو توانا بنانے کے دعویداروں نے توانائی سمیت ہر شعبہ کمزور کردیا۔

سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار منصورہ لاہور میں مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ملک اگر اجناس درآمد کررہا ہے تو یہ لمحہ فکر ہے، فوڈ سیکیورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ توانائی کےشعبے میں گردشی قرضہ ڈھائی ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتیں ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دیتیں تو بجلی کی قیمتیں آسمان پر نہ جاتیں۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لائیں، ملک میں جمہوریت مضبوط کرنے کے لیے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے گریز کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں، شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مضبوط و خودمختار بنانا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے یوٹرنز کے باعث عوام اب ان پر مزید اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

تازہ ترین