آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی شادی کب ہو رہی ہے ؟

July 05, 2021

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

گزشتہ شام ہونے والے ایوارڈ شو میں جہاں چکا چوند روشنیوں کے درمیان بجلی گراتی خوبصورت اداکاراؤں نے خوب جلوے بکھیرے وہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی آئمہ بیگ اور شہباز شگری بھی موجود تھے۔

شو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب فنکار خوبصورت تصویریں بنواتے ہوئے نظر آ رہے تھے، ایسے میں ایک انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ کی جانب سے لگے ہاتھوں آئمہ اور شہباز سے شادی سے متعلق بھی سوال کر لیا گیا جس کا جواب اس خوبصورت جوڑی کے مداح بے تابی سے جاننا چاہتے ہیں۔


رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’انشا ءاللّٰہ اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔‘