فیصل آباد: بارش میں حادثات، بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

July 20, 2021

پنجاب بھر میں جاری بارش کے باعث صنعتی شہر فیصل آباد میں پیش آنے والے مختلف واقعات و حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

فیصل آباد ہی میں ٹول ٹیکس کے قریب ہوزری فیکٹری کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد کے علاقے کوکیانوالہ میں دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق بچے کی لاش اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔