سعودی عرب کے شاہ سلمان کی مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی مبارک باد

July 20, 2021

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔

مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں سے کورونا وائرس کے اثرات میں کمی واقع ہوئی۔

دعا ہے کہ حجاج مناسک خیریت سے ادا کرکے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔