جانوروں کی آلائشیں انتظامیہ کی جانب سےفراہم کردہ پلاسٹک بیگ میں ڈالیں، ڈپٹی کمشنر

July 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر میں13 آگاہی کیمپ سجا دئیے ہیں۔آگاہی کیمپس سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لئے پلاسٹک بیگ فراہم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چوک کمہارانوالہ میں قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر اور منیجر اور ڈپٹی منیجرز آپریشنز بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں یا کنٹینرز میں ڈالیں۔