چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس پر خاموش کیوں؟ روسی میڈیا

July 22, 2021


چین کے معاملات پر ہائے توبہ مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ روسی میڈیا نے سوالات اٹھادیے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی معاملے پر غصہ اس قدر نہیں جتنا چین کی جانب سے ہواوے (Huawei) کمپنی سے اس مطالبہ پر سامنے آیا تھا کہ وہ فون میں بیک ڈور رکھے۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے بنائی گئی خفیہ ٹیکنالوجی پیگاسس کے ذریعے حکومتوں نے دنیا بھر میں صحافیوں، سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے فون ٹیپ کیےجس پر پوری دنیا مشتعل ہے۔