سریاب روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ‘ رکشہ ڈرائیورہلاک

July 24, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اری گیشن کالونی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق سریاب روڈ کا رہائشی نوجوان عبدالحمید ولد محمد اکبر عید کی شب اپنے رکشے میں سریاب روڈ جا رہا تھا وہ جیسے ہی اری گیشن کالونی بی بی زیارت کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا ۔