ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی ٹریننگ اور پریکٹس

July 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹر نیشنل سے قبل پاکستانی کرکٹرزنے پیر کوکنسنگٹن اوول میں پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ بارش کی وجہ سے نیٹ سیشن متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بدھ کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ منگل کو پاکستانی کپتان بابر اعظم ویڈیو لنک پر پر یس کانفرنس کریں گے۔