زلفی بخاری نے لندن جانے کیلئے سفارتی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا

July 27, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے حوالےسے وضاحت میں کہا ہے کہ لندن سفر کیلئے انہوں نے اپنا سفارتی پاسپورٹ جو اب تک ان کے پاس ہے وہ استعمال نہیں کیاہے(وہ کابینہ سے2ماہ قبل استعفیٰ دے چکے ہیں) بلکہ اپنا برطانوی پاسپورٹ استعمال کیا ہے۔ اس حوالے سے غلطی پر افسوس ہے۔یہ بات ان کے حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی گئی۔