امریکا جائیداد کیس، زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

July 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکہ میں جائیداد سے متعلق معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ طبی بنیادوں پر دائر متفرق درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کئے گئے ہیں اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری 21جون 2021 سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔