افغان کامیڈین کا بہیمانہ قتل، طالبان کی تردید

July 28, 2021

افغانستان کے صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین نذر محمد کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔

افغان کامیڈین کے وحشیانہ قتل پر دنیا ورطہ حیرت میں ہےجبکہ طالبان کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات کو نذر محمد کونا معلوم افراد کی جانب سے اُن کے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔