سیالکوٹ: ضمنی انتخاب، PTI لیگی کارکن آمنے سامنے

July 28, 2021


سیالکوٹ کے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔

پولنگ اسٹیشن وارڈ 122 اور 123 پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں رینجرز نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور رینجرز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نفری موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق صورتِ حال کنٹرول میں ہے اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔