ناقص کارکردگی پر4پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے جواب طلب

July 29, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقد کردہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جواب طلبی کر لی۔ 4 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کر لی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عتیق عاشق اور احسان سرور زیدی سے جواب طلبی کر لی گئی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ طاہر علی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مس سدرہ ظفر سے بھی جواب طلبی کر لی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کل تک چاروں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔