ٹینس: جوکووچ نے نیشکوری کو ہرا دیا

July 30, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) مینز ٹینس میں سربیا کے نواک جوکووچ نے جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ڈبلز میں کروشیا کے پیئر مارین سلچ اور ایون ڈوج پر مشتمل جوڑی نیوزی لینڈ کے مارکس ڈیئنل مائنل وینس کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔