ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

July 30, 2021

وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ یکم ستمبر سے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ میری عمر 80 سال ہوچکی ہے، اس لیے وزیرِاعظم عمران خان سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے 57 سال نوکری کی جس میں سے 15 سال سول سروس کو دیئے، غیر سرکاری طور پر ملکی خدمت کیلئے دستیاب رہوں گا۔