مری اور گرد و نواح میں بارش کا نیا سلسلہ

July 30, 2021

مری اور گرد و نواح میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے منگل کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں وقفے وقفے سے آندھی اور بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔