نور قتل کیس، ملزم ظاہر کا جسمانی ریمانڈ مکمل،آج عدالت میں پیش کیاجائے گا

July 31, 2021


نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہوگیا، ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

ملزم ظاہرجعفر کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس عدالت کو کیس کی تفتیش میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

گزشتہ روز ملزم ظاہر جعفر لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔ پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہونے پر واپس اسلام آباد لایا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو بھی قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔


اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔