انجینئرز پاکستان کی تقریب میں بے نظمی، شرکاء کھانے پر ٹوٹ پڑے، ویڈیو وائرل

July 31, 2021

فیصل آباد کے ہوٹل میں انجینئرز پاکستان کی تقریب میں لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ تقریب کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی کے ہاتھ چمچ آیا، کوئی پلیٹ سے ڈش خالی کرتا رہا تو کوئی ہاتھ سے ہی پلیٹ بھرتا رہا۔

فیصل آباد کے کینال روڈ پر واقع ہوٹل میں 3 روز قبل ہونے والی انجینئرز پاکستان کی تقریب کے کھانے کے دوران کورونا ایس او پیز نظر انداز کردیے گئے۔

تقریب کے دوران سماجی فاصلہ سمیت کسی بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا۔