• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں؟ اسد عمر کا بلاول سے سوال


وفاقی وزیر اسد عمر نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں؟ لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن؟

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں اسد عمر نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں بھارت میں جو کچھ ہوا، کراچی میں ہوا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، تباہی دنیا نے دیکھی، کورونا سے بھارت میں اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ بھارتی معیشت 7 فیصد سکڑ گئی اور کروڑوں لوگ غربت میں دھکیل دیے جو اب تک سنبھل نہ سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے پچھلے سال کہا تھا امپیریل اسٹڈی پر یقین رکھتے ہیں، اسٹدی میں ایک ہی دن میں پاکستان میں 78 ہزار اموات کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ اچھی طرح نہیں سمجھتے، برائے مہربانی کورونا رسپانس کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی انسانی جانیں اور روزگار بچانا ہے، وزیر اعظم کے وژن پر مبنی حکمت عملی کے بہترین نتائج آئے ہیں۔

تازہ ترین