اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیت ناساز، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

August 02, 2021

ماضی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے یادگار کامیڈی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنی ایک اسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔


اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جلد شفا دے۔

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ آرٹسٹ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔