کراچی میں کورونا شرح 20.11 فیصد تک پہنچ گئی

August 03, 2021


محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 11 فی صدر رہی۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اس دوران کراچی میں 9 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 1 ہزار 823 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 28 فیصد رہی، جہاں اس دوران 1 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 173 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 74 فیصد رہی،جہاں 8 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، جہاں 18 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ کُل 2 ہزار 549 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 36 افراد انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 87 ہزار 261 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 57 ہو چکی ہیں۔