وزیراعظم ہاؤس کا کمرشل استعمال، حکومتی و اپوزیشن ارکان کی رائے

August 03, 2021

وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد کے استعمال کے معاملے پر اپوزیشن نے تنقید اور حکومتی ارکان نے حمایت کردی۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایسی جگہ ہے جہاں قومی راز ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون یا وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے۔

حکومتی رکن ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں تجویز ہے۔

پی پی رکن پارلیمنٹ عبدالقادر پٹیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ساری سرگرمیاں کمرشل ہوتی ہیں اور بڑے اعلیٰ پیمانے پر ہوتی ہیں۔