عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ۔ عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔