اداکارہ نادیہ حسین کورونا وائرس کا شکار

August 05, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)معروف اداکارہ نادیہ حسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ نادیہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 2روز سے بخار محسوس ہورہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے رابطے میں رہنے والوں کو اگر کورونا علامات کا سامنا ہے تو ٹیسٹ کرالیں۔واضح رہے کہ نادیہ حسین کی پیدائش لندن میں ہوئی اور وہ 4برس کی عمر میں کراچی آگئی تھیں جہاں انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2000میں بطور ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا ،بعد ازاں بطور اداکارہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں کام کیا۔