سی پیک کیلئے کام کرنے پر فخر ہے، عاصم باجوہ، چینی سفیر سے اظہار تشکر

August 05, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ڈیولپمنٹ کیلئے آپ کیساتھ کام کرنے پر فخر ہے، سی پیک دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد ہے، انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ سی پیک ہماری لائف لائن ہے جو ایک حقیقت بن کر رہے گا، یہی ہمارا عزم ہے، انہوں نے چینی سفیر کی جانب سے سی پیک کیلئے کام کرنے پر شکریہ کے جواب میں ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے مل کر پیش رفت کی ہے، میں ہمیشہ دوستی نبھائوں گا۔