ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

August 08, 2021

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اُمید کی کرن بن کر اُبھرے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور اسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔

محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔