• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں یہ کہا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم کے لیے دعا گو ہوں، وہ پاکستان کے لیے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے، اللّٰہ کی رضا اور نبی آخرالزمان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے وہ کامیاب ہوں گے، اللّٰہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم نے اولمپکس میں تمغہ تو نہ جیتا لیکن پوری قوم کے دل جیت لیے، وہ کسی سپورٹ کے بغیر، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

تازہ ترین