افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، ایران

August 13, 2021

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تہران سے جاری ایک بیان میں ایرانی ترجمان برائے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہرات میں ایرانی سفارتی مشن اور عملے کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ ہرات میں ایرانی قونصلیٹ کے عملے سے رابطے میں ہے۔