چیف جسٹس گلزار احمد 20 اگست کو نجی دورہ پر امریکا جائینگے

August 18, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس گلزار احمد 20 اگست کو نجی دورہ پر امریکا جائینگے ،ان کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دینگے ،اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ طو ر پرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد 6 ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔