گالف میچ کے دوران جاپانی گالفر کی گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی

August 22, 2021

امریکا میں گالف میچ کے دوران جاپانی گالفر کی گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی۔

یہ واقعہ امریکا میں منعقد ہونے والے ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، جہاں گالفر نے شارٹ کھیلا تو گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی۔ گالفر سمیت موقع پر موجود تمام لوگ اس دلچسپ صورتحال سے خوب محظوظ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کی شرٹ میں گیند جانے کے بعد گالفر نے خود اس سے ملاقات کی اور گیند بطور تحفہ اسے پیش بھی کی۔