انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے مہنگا ہوگیا

August 24, 2021

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 77 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قدر 165 روپے 20 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 165 روپے 70 پیسے ہے۔