انجلینا جولی افغان لڑکیوں کے مستقبل کیلئے متحرک

August 27, 2021

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے ’افغان گرلز: این انسرٹین فیوچر‘ کے نام سے ایک ویڈیو بنائی ہے۔

انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکیوں کے مستقبل کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’انہو ں نے یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے بنائی ہے۔‘


ادکارہ کا کہنا ہے کہ ’وہ صحافی نہیں ہیں لیکن ان کا ہمیشہ یہی جذبہ رہا ہے کہ نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اُجاگر کریں اور ان کی حمایت کریں۔‘

انجلینا نے ویڈیو کے لیے برطانوی نشریاتی ادارے کی منظوری کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’کیونکہ یہ تمام ادارتی مواد چینل کے نام سے نشر کیا گیا ہے تو اس لیے ویڈیو کو ادارے کی حتمی ادارتی منظوری حاصل ہے۔‘

صرف یہی نہیں، انجلینا جولی نے امید ظاہر کی ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے نوجوان جو کسی نہ کسی عالمی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کو ایک دوسرے سے جوڑیں گے اور ان بڑی کہانیوں سے جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔‘