لاہور: امیدوار کا انتقال، پولنگ کا عمل ختم

September 12, 2021

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کےآزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 7 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔