کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم کی شکایات

September 12, 2021

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شکایات کردیں۔

ایم کیو ایم نے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی شکایات رکھ دیں۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز مختلف علاقوں میں گھوم رہے اور غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ مختلف کنٹونمنٹ میں ووٹرز کی تعداد آگے پیچھے کی گئی ہے۔

ادھر کلفٹن وارڈ 4 میں پی ٹی آئی کے جعلی پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔