کبریٰ خان اور سجل علی کی خاکی وردی پہنے تصویر وائرل

September 13, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کی کیڈٹ یونیفارم پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کی جو تصاویر وائرل ہورہی ہیںوہ دراصل ان کے آنے والے پروجیکٹ ’صنفِ آہن‘ کے سیٹ سے لی گئی ہیں ۔

ان تصاویر میں دونوں اداکاراؤں کو کیڈٹس کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے ، دونوں اداکاراؤں کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریف بھی کی جارہی ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کے ہمراہ ساتھی اداکارائیں سائرہ یوسف ، رمشا خان، یمنیٰ زیدی و دیگر موجود ہیں، جوکہ کیڈٹس کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

خیال رہے کہ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کےموضوع پر بنایا جا رہا ہے۔

’صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔