منال خان کے بارات کے جوڑے کی قیمت کیا؟

September 13, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر ہر جانب چرچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر منال خان کے عروسی جوڑے کے بھی چرچے ہیں اور صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ منال خان کے اس دلکش عروسی لباس کی قیمت کیا ہوگی۔

دلہنوں کیلئے عروسی لباس تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر انس ابرار کے منال خان کی بارات کیلئے تیار کردہ لباس کی قیمت 6 لاکھ سے زائد ہے، منال خان کے جوڑے کی کُل قیمت 6 لاکھ 45 ہزار بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر انس ابرار کے برائیڈل کلیکشن کے ویسے بھی چرچے رہتے ہیں، انس ابرار دیگر شوبز اداکاراؤں کے بھی برائیڈل لباس بناتے ہیں۔