• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ منال خان کو حق مہر میں  2 لاکھ روپے ملے۔

منال خان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر تو سوشل میڈیا پر پہلے ہی وائرل تھیں ایسے میں صارفین اداکارہ کے جوڑے اور حق مہر سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے تھے۔

اب منال خان کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں نکاح پڑھاتے وقت مولوی صاحب کو 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے سُنا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منال خان کو دو لاکھ روپے حق مہر کی ادائیگی ہوئی۔

یاد رہے کہ منال خان کی رخصتی رواں ماہ 10 تاریخ کو ہوئی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا۔

تازہ ترین