ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائینگے‘شفقت محمود

September 15, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے (کل) 16ستمبر سے کھل جائیں گے۔ منگل کو اپنے بیانمیں شفقت محمود نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ملک میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعلیمی ادارے این سی او سی کی سفارش پر گذشتہ دو ہفتے سے بند تھے۔